پنجاب:ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی

پنجاب:ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں پیپلزپارٹی کی نمائندگی

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کی نگرانی کیلئے کمیٹیاں فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہر 17روز بعد اجلاس،رپورٹ وزیراعلیٰ،چیف سیکرٹری کو ارسال کی جائیگی

لاہور (سپیشل رپورٹر)ن لیگ نے ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کو بھی نمائندگی دیدی۔ قصور، ساہیوال، سرگودھا، میانوالی سمیت متعدد اضلاع کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔ چودھری منظور کو قصور اور ذکی چودھری کو ساہیوال کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کا رکن مقرر کیا گیا ہے ، جبکہ زبیر حمزہ وٹہ خیل میانوالی، ملک حامد نواز سرگودھا، رائے شاہجہان کھرل اور نواب شیر وسیر فیصل آباد، اظہر ڈیال سیالکوٹ اور عاطف رضا خان کو ٹوبہ ٹیک سنگھ کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا ہے ۔

ضلعی کوآرڈی نیشن کمیٹیاں ن لیگ کے وزرا، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل ہیں جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور سرکاری محکموں کے نمائندے بھی کمیٹیوں کے ارکان ہونگے ،کمیٹیوں کے ٹی او آرز میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کی نگرانی، سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کی تشکیل اور سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے ازالے کو شامل کیا گیا ہے ،کوآرڈی نیشن کمیٹیاں ہر پندرہ دن بعد باقاعدگی سے اجلاس کریں گی اور ہر اجلاس کی رپورٹ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کو ارسال کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں