حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
راولپنڈی (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔
علیمہ خان آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں، عدالت نے ملزمہ کی جانب سے دائر ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک آج کی سماعت میں عدالت میں پیش ہوئے اور ملزمہ کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مقدمے کی سماعت بدھ 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔