گریڈ20تا22افسروں کی تنخواہ کٹوتی،6تا10کروڑ جمع ہونگے

گریڈ20تا22افسروں کی تنخواہ کٹوتی،6تا10کروڑ جمع ہونگے

اسلام آباد(ایس ایم زمان)وفاقی محکموں اور ذیلی اداروں میں گریڈ 20 سے 22 تک کے اعلیٰ افسران کی کل تعداد تین ہزار سے زیادہ ہے۔

 وزیراعظم کی کفایت شعاری   پالیسی و بچت اقدامات کے مطابق ان افسروں کی 2 دن کی تنخواہ کٹوتی سے قومی خزانے میں 6 کروڑ سے 10 کروڑروپے تک جمع ہوں گے، وفاقی محکموں میں 20 تا 22 گریڈ کے افسران کی تعداد 1610 ہے جن میں گریڈ 22 کے 91، گریڈ 21 کے 394 اور گریڈ 20 کے 1125 افسران شامل ہیں جبکہ دفاعی اداروں، سول آرمڈ فورسز، کارپوریشن، خودمختار و نیم خو د مختار اور ترقیاتی منصوبوں میں 20 تا 22 گریڈ کے افسران کی تعداد پندرہ سو سے زائدہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق کم از کم 3 لاکھ روپے تنخواہ کے مطابق 2دن کی تنخواہ کٹوتی کم از کم 20 ہزار روپے بنتی ہے ۔ تین ہزار سے زیادہ افسران کی 2 دن کی تنخواہ کاٹنے سے قومی خزانے میں 6 کروڑ 22 لاکھ روپے کی رقم جمع ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں