احتجاج پر گرفتار 42 ملزمان کی ضمانت منظور

احتجاج پر گرفتار 42 ملزمان کی ضمانت منظور

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عالمی مذہبی شخصیت کے انتقال پر احتجاج پر گرفتار 42 ملزمان کی ضمانت کیلئے دائر درخواستیں منظور کرلیں۔

 عدالت نے 10،10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سنایا۔ تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ آبپارہ میں ملزمان کے خلاف دہشتگردی و دیگر دفعات کے تحت 2 مقدمات درج ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں