سلیمان،قاسم کیلئے ویزے کی اپیل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے وزیراعظم شہباز شریف سے انسانی بنیادوں پر براہِ راست اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو اپنے والد سے ملنے کیلئے فوری طور پر ویزے جاری کئے جائیں۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں جمائما گولڈ سمتھ نے کہا کہ ان کے بیٹوں نے جنوری میں دوبارہ ویزا کی درخواستیں جمع کرائی تھیں لیکن 60 دن گزرنے کے باوجود تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔