گوادر :کوسٹ گارڈزکی کارروائی 441 کلوگرام چرس برآمدکر لی

گوادر :کوسٹ گارڈزکی کارروائی 441 کلوگرام چرس برآمدکر لی

کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان کوسٹ گارڈزکی گوادر کے علاقے پنوا ن میں کارروائی، اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کرلی۔

پاکستان کوسٹ گارڈزنے انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پنوان سے اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں لدی ہو ئی 441 کلوگرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمدکر لی۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 24.31 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں