خیبرپختونخواـ:جوڈیشل افسروں کے جیلوں کے دورے ، 422 قیدی رہا

 خیبرپختونخواـ:جوڈیشل افسروں کے جیلوں کے دورے ، 422 قیدی رہا

پشاور (اے پی پی) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس نے عیدالفطر 2026 سے قبل جیلوں کے خصوصی دورے کیے۔

ان دوروں کا مقصد معمولی نوعیت کے مقدمات کو قانون کے مطابق جلد نمٹانا تھا۔ان دوروں کے دوران مجموعی طور پر 378 مقدمات، جو معمولی نوعیت کے جرائم سے متعلق تھے ، نمٹا دیے گئے ۔ اس کے نتیجے میں ایسے مقدمات میں ملوث 422 قیدیوں کو قانونی ریلیف فراہم کرتے ہوئے مختلف جیلوں سے رہا کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں