پشاور ہائیکورٹ:کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کی رہائی کاحکم

پشاور ہائیکورٹ:کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کی رہائی کاحکم

پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں اور پی او سی کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے پاکستان اوریجن کارڈز ہولڈر افغان مہاجرینِ اور کم سن افغان بچوں کی ضمانت درخواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے 68 درخواست گزاروں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل درخواست گزار کے مطابق درخواست گزاروں کو پولیس نے 14 فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے ، درخواست گزاروں میں 18 سال سے کم عمر بچے شامل ہیں جبکہ درخواست گزاروں میں پی او سی کارڈز ہولڈر بھی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں