آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا
راولپنڈی(این این آئی)آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کے حوالے سے خصوصی نغمہ جاری کردیا۔یومِ پاکستان کے حوالے سے تیار کردہ خصوصی نغمہ میری مٹی میری جان جاری کیا گیا ہے۔۔۔
جس کے ڈائریکٹر وجاہت رؤف اور میوزک پروڈیوسر عبداللہ صدیقی ہیں، جبکہ گلوکار ہاوی، زوہا وسیم، نائل وجاہت اور تراب نفیس نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ۔خیال رہے کہ اس سال یوم پاکستان وقار اور احترام کے ساتھ پرچم کشائی کی سادہ تقریبات کے ساتھ منایا جائے گا۔