گریٹر اسرائیل منصوبہ ناکام ہوگا، شیخ رشید

گریٹر اسرائیل منصوبہ  ناکام ہوگا، شیخ رشید

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسرائیل کا گریٹر منصوبہ ناکام ہوگا، صیہونی ریاست کو ذلت اور رسوائی ہوگی، ابھی افغانستان کے ساتھ سیز فائر ہوا ہے، دیکھیں کل تک کیا ہوتا ہے۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد مدرسہ تعلیم القرآن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے تمام عالم اسلام اور پاکستانی قوم کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ گریٹر اسرائیل کی سازش ان شائاللہ ناکام و ناشاد ہو گی اور ذلت و رسوائی اس کے نصیب میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اپنے وطن، فلسطین اور کشمیریوں کے لیے دعا گو ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں