تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ، اصل بحران ابھی آنا : بلال بن ثاقب

تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ، اصل بحران ابھی آنا : بلال بن ثاقب

آبنائے ہرمز کا بحران عالمی سپلائی چین کو متاثر کررہا،صنعتوں کو سنگین خطرات یوریا کی قیمتیں بڑھ گئیں،سپلائی رکی تو فصلیں شدید متاثر ہونگی:معاون خصوصی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کا بحران تیل سے آگے بڑھ کر عالمی سپلائی چین کو متاثر کر رہا ہے ، تیل کا جھٹکا پہلا مرحلہ ہے ، اصل بحران ابھی سامنے آنا ہے۔ ایک بیان میں بلال بن ثاقب نے کہا کھاد، سلفر اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں رکاوٹ سے صنعتوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں، مشرقِ وسطیٰ کی پولی ایتھیلین ترسیل متاثر ہونے سے پلاسٹک، ربڑ اور الیکٹرونکس صنعتوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا دنیا نے تیل کے سٹریٹجک ذخائر تو بنالیے مگر کھاد اور ادویاتی خام مال کے لیے کوئی نظام موجود نہیں، مسلسل بحرانوں کا مرکز یہی چوک پوائنٹ ہے ، جس کے لیے دنیا نے کبھی تیاری نہیں کی۔بلال بن ثاقب نے مزید کہاخفیہ سپلائی چین میں شامل اہم خام مال کی بندش عالمی غذائی تحفظ کے لیے بڑا خطرہ بن چکی ہے ، خلیجی ممالک یوریا تجارت کے نصف حصے کے ذمے دار ہیں، سپلائی رکی تو فصلیں شدید متاثر ہوں گی۔اُن کا کہنا تھا کہ چین کی فاسفیٹ برآمدات محدود ہونے سے زرعی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے ، یوریا کی قیمتیں شدید بڑھ گئیں جبکہ دنیا بھرمیں بوائی کے اہم سیزن جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں