خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا:مصدق ملک
وزیراعظم نے پٹرول پر 127، ڈیزل پر 200روپے سے زائد سبسڈی دی کسانوں کی سہولت کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ حملوں، دھماکوں سے خطے میں ماحولیاتی آلودگی کا خطرہ بڑھ گیا۔وزیراعظم نے پٹرول پر 127 اور ڈیزل پر 200 روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے ۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے مزید کہا کہ مشکل صورتحال کا سامنا ہے ، حکومت نے اپنے اخراجات میں کافی حد تک کمی کی ہے۔ کسانوں کی سہولت کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہیں کیا گیا، ملک کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے ۔پٹرولیم مصنوعات کی بچت کے لیے سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کردیا گیا ، وفاقی وزرا، مشیروں کے دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ موجودہ صورتحال کے باعث وزیر اعظم نے اپنے دورے منسوخ کردئیے ، ہمیں مشکل صورتحال میں کفایت شعاری کو اپنانا ہوگا۔ حکومت غریب طبقے کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے، صرف سکیورٹی مقاصد کے لیے سرکاری لگژری گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے لگژری گاڑیوں کے فیول پر 200 روپے ٹیکس عائد کیا، غریب طبقے کے بجائے امیر طبقے پر بوجھ ڈالا جارہا ہے۔