قائد اعظم ؒ نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر پاکستان بنایا، احسن اقبال

قائد اعظم ؒ نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر پاکستان بنایا، احسن اقبال

اگر آئی ایم ایف کے مقروض رہیں گے تو کبھی خود مختار نہیں ہوسکیں گے مئی میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں ثابت کیا ہم کتنے چوکس ہیں، تقریب سے خطاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ن لیگ کے زیراہتمام یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں 23 مارچ 1940 کو پاکستان کا خواب دیکھا گیا، پاک و ہند کے پسے ہوئے مسلمانوں نے 7 سال میں پاکستان بنا دیا، ڈاکٹروں نے قائد اعظم ؒسے کہا آپ جدوجہد نہ کریں آپ کی صحت ٹھیک نہیں ، قائد اعظم ؒ نے ڈاکٹرز کو کہا میری جان لیوا بیماری کے حوالے سے کسی کو پتا نہیں لگنا چاہئے۔ قائد اعظم ؒ نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا کر پاکستان بنایا، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط دفاع کا حامل ملک ہے، ہم نے ترقی کی ہے لیکن رفتار کم تھی ،جسے تیز کرنا ہے ،مئی میں فیلڈ مارشل کی قیادت میں ثابت کیا ہم کتنے چوکس ہیں،پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پوری دنیا پر سکہ جم گیا،اسرائیل اسلامی ممالک کے خلاف سازش کر رہا ہے ،ہم پر بھارت اور اسرائیل نے مل کر حملہ کیا تھا ۔ اگرآئی ایم ایف کے مقروض رہیں گے توکبھی خود مختار نہیں ہوسکیں گے۔ بھٹو،جنرل ضیا الحق ،غلام اسحاق اورنواز شریف نے پاکستان کوایٹمی طاقت بنایا۔ ہمیں اعتماد کے ساتھ پاکستان کی تعمیر کرنی ہے ،آج ہم پھر عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں