12861بڑے ریٹیلرز پوائنٹ آف سیل سے منسلک
بڑے شاپنگ سینٹرز، ٹیکسٹائل،چمڑے کے کاروبار سے وابستہ افراد،ریسٹورنٹس شامل
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے بڑے شاپنگ سینٹرز، ٹیکسٹائل،چمڑے کے کاروبار سے وابستہ افراد اور ریسٹورنٹس سمیت 12 ہزار 861 بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کر دیا۔ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں کاروبار کرنے والے بڑے ری ٹیلرز کو ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پر مختلف اقسام کے کاروبار کو دستاویزی شکل دینے کا عمل جاری ہے اور اسی تسلسل میں ایف بی آر ٹیئر ون ریٹیلرز، ٹیکسٹائل، لیدر بزنس سے وابستہ ریٹیلرز اور ریسٹورنٹس کی رجسٹریشن کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے۔