اپوزیشن کی پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع
لاہور (سیاسی نمائندہ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اہم قومی و عوامی معاملات پر بحث کیلئے اجلاس طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کرا دی ہے۔
ریکوزیشن کے متن کے مطابق ایران پر اسرائیل اور امریکا کے مبینہ حملے کی مذمت کیلئے ایوان کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق حکومتی مؤقف واضح کرنے ، ان سے اہلِ خانہ کی ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر بحث، مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو، اور ملک کی مجموعی معاشی صورتحال پر تفصیلی بحث کیلئے بھی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل اور اہم بین الاقوامی معاملات پر ایوان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے ، اس لیے جلد اجلاس بلایا جائے۔