افغان فنکاروں کا پاکستان میں قیام، پشاور ہائیکورٹ کا وزارت داخلہ سے رجوع کا حکم

افغان فنکاروں کا پاکستان  میں قیام، پشاور ہائیکورٹ کا  وزارت داخلہ سے رجوع کا حکم

پشاور (این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے افغان فنکاروں کی پاکستان میں قیام کے لیے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کا حکم دیا اور کہا وزارت داخلہ قانون کے مطابق درخواست گزاروں کی داد رسی کرے۔

سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق 109 افغان فنکاروں نے درخواست دی ہے ، موجودہ حالات میں موسیقاروں کو افغانستان میں جان کا خطرہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں