سندھ : سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کر رہے ہیں،ناصرحسین شاہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے پر غور کر رہی ہے۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات عام نہیں ہیں، اگر جنگ لمبی چلی تو مشکل میں سب آئیں گے ،ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایندھن بچانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ،روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہورہی ہیں، ہم نے سرکاری گاڑیوں کا 60 فیصد پٹرول کم کردیا ہے ۔