مشرق وسطیٰ تنازع:ایشیائی ترقیاتی بینک کا متاثرہ ممالک کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

مشرق وسطیٰ تنازع:ایشیائی  ترقیاتی بینک کا متاثرہ ممالک  کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)نے مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث پیدا ہونے والے معاشی و مالی اثرات سے نمٹنے کے لیے اپنے ترقی پذیر رکن ممالک کو ایک جامع مالی امدادی پیکیج فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کے صدر مساتو کاندا نے کہا کہ بینک فوری، لچکدار اور موثر مالی معاونت فراہم کرے گا تاکہ متاثرہ ممالک کو درپیش ہنگامی دباؤ کا مقابلہ کرنے اور طویل المدتی معاشی استحکام یقینی بنانے میں مدد مل سکے اور اس ضمن میں تیز رفتار بجٹ سپورٹ، تجارتی اور سپلائی چین فنانسنگ کے ذریعے ضروری اشیا خصوصاً تیل کی درآمد یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایشیا اور بحرالکاہل کے خطے میں غیریقینی عالمی حالات کے دوران اے ڈی بی کے موثر کردار کا تسلسل ہے ۔ اے ڈی بی کے مطابق اس امدادی پیکیج کے دو بنیادی حصے ہیں، پہلا فوری طور پر فراہم کی جانے والی بجٹ امداد ہے جس کے تحت کا ئونٹر سائیکلیکل سپورٹ فیسلیٹی کے ذریعے حکومتوں کو مالی دبا ؤکم کرنے اور عوام کے روزگار و معیار زندگی پر منفی اثرات کم کرنے میں مدد دی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں