کفایت شعاری فنڈ سے اوگرا کو 27ارب روپے جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں نہ بڑھانے کی مد میں اوگرا کو 27 ارب روپے کی پہلی قسط فراہم کردی ۔
وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کو پرائس ڈیفرنشل کلیمز کی مد میں فنڈز فراہم کیے گئے ۔وزیراعظم کی ہدایت پر کفایت شعاری فنڈ سے 27 ارب روپے جاری کیے گئے ۔یہ اقدام تیل کی قیمتوں کے اثرات سے عوام کو بچانے کے فیصلے کے تحت کیا گیا ۔