نشتر ہسپتال :زیر علاج مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

 نشتر ہسپتال :زیر علاج مریض  میں منکی پاکس کی تصدیق

ملتان(لیڈی رپورٹر) نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے شبہ میں زیر علاج مریض میں رپورٹ موصول ہونے پر منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی جس کا آئی سو لیشن وارڈ میں علاج جاری ہے۔

 ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق چند روز قبل منکی پاکس کے شبہ میں ملتان کے رہائشی میاں بیوی کو آئی سو لیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ روز شوہر میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ بیوی کی منکی پاکس کی رپورٹ نیگیٹو آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں