این سی سی آئی اے ملازمین کو ادائیگی توہین عدالت درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے گریڈ 16سے اوپر 73کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق درخواستوں پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
سماعت جسٹس اعظم خان نے کی۔ ایجنسی کے ڈائریکٹر لیگل سرفراز کھٹانہ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق ملازمین کو کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی کے حساب سے دو ماہ کی تنخواہیں ادا کر دی گئیں۔ اس پیشرفت پر عدالت نے توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے ایجنسی کی ملازمین کی مستقلی سے متعلق جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت کی استدعا منظور کر لی۔