خیبرپختونخوا:ہسپتالوں میں ادویات خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا:ہسپتالوں میں ادویات خریداری میں مبینہ بے ضابطگیاں

پشاور (اے پی پی)خیبرپختونخوا کے 24 سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کے دوران ایک ارب 30کروڑ روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ، ہسپتالوں کے ایم ایسز کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے ۔

محکمہ صحت نے مالی قواعد کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی وارننگ دی اور ذمہ دار حکام سے فوری وضاحت طلب کی ہے ۔ واضح رہے کہ ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری میں مالی نظم و ضبط نظر انداز کیا گیا اور مقررہ طریقہ کار کے برعکس ادویات خریدی گئیں۔ ادویات کی ادائیگیاں ڈرگ ٹیسٹنگ کلیئرنس کے بغیر کی گئیں اور مقررہ بجٹ سے زائد اخراجات کیے گئے ۔ متعدد ہسپتالوں میں مہنگے داموں ادویات خریدی گئیں۔ محکمہ صحت نے کہا کہ مکمل تحقیقات اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں