پختونخوااسمبلی :تاریخ میں پہلی بار پری بجٹ سیشن کاانعقاد

 پختونخوااسمبلی :تاریخ میں پہلی  بار پری بجٹ سیشن کاانعقاد

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پری بجٹ 2026-27 سیشن کا انعقاد ہوا۔

اجلاس کے دوران سپیکر بابر سلیم سواتی نے کہاکہ نئے اسمبلی رولز کے مطابق بجٹ سے پہلے پری بجٹ سیشن اراکین اسمبلی کویہ موقع فراہم کرتاہے کہ وہ تجاویزدیں کہ کس سیکٹر اورکن شعبوں میں ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے تاکہ مشیر خزانہ اس کو بجٹ تیاری کے دوران زیرغورلائیں۔ اگلی مرحلے میں اسمبلی میں بجٹ روم بھی قائم کیا جائے گا جہاں وزیرخزانہ،باقی وزراء اسٹینڈنگ کمیٹیوں میں بیٹھ کر تجاویزلینگے ۔علاوہ ازیں خیبرپختونخوا اسمبلی نے صوبائی پبلک فنانس مینجمنٹ ترمیمی بل2026 بھی منظور کرلیا، ایوان میں شہید ایرانی سپریم کمانڈرآیت اللہ خامنہ ای اور خاتون صحافی انیلہ شاہین کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں