عازمین کو حج تربیت،ویکسی نیشن سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ

 عازمین کو حج تربیت،ویکسی نیشن سہولیات ایک ہی دن دینے کا فیصلہ

ملک بھر کے 10حاجی کیمپوں میں تربیت، ویکسینیشن 8اپریل سے شروع تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ فراہم کیے جا ئینگے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )وزارتِ مذہبی امور نے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہو ئے حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے ، اس ضمن میں ملک بھر کے 10حاجی کیمپوں میں بیک وقت تربیت اور ویکسینیشن کا عمل 8اپریل سے شروع ہوگا ،عازمین کی تربیت اور ویکسینیشن کے لئے متعلقہ حاجی کیمپ میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے ۔ترجمان کاکہنا ہے کہ تربیتی سیشن کے دوران ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور لگیج ٹیگ بھی فراہم کیے جائیں گے ،عازمین حج اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں،حاجی کیمپوں میں کرنسی کے تبادلے کے لیے بینکوں کے کاؤنٹرز بھی ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں