صوبائی حکومت مکمل ناکام
کراچی(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر قائد عملاً ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے اور حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔۔۔
انہوں نے شہید ملت روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح ڈاکوؤں کا طالبات سے موبائل فونز، نقدی اور زیورات لوٹ لینا کھلی ریاستی ناکامی ہے ،اگر یہ صورتحال بھی حکومت اور سیکورٹی اداروں کو جگانے کے لیے کافی نہیں تو پھر سوال پیدا ہوتا ہے کہ شہری آخر کس پر اعتماد کریں۔انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، شہر میں امن و امان بحال کیا جائے ۔