ایران کا این پی ٹی سے نکلنے کا بیان اہم پیشرفت:نجم سیٹھی
ایران سمجھتا ہے وہ جنگ جیت رہا ہے ،ٹرمپ کو اس جنگ سے نکلنے نہیں دے گا امریکا نکلے گا تو ہار کرنکلے گا، پروگرام’’آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ایران کے این پی ٹی سے الگ ہونے کے فیصلے کے حوالے سے جو خبر آئی ہے میں سمجھتا ہوں کہ یہ اہم پیش رفت ہے ، ایران کی طرف سے اشارہ ہے اگر آپ نے زیادہ پش کیا یا ہمیں دھکیلا توہم اس طرف بھی جاسکتے ہیں،دنیانیوزکے پروگرام’’ آج کی بات سیٹھی کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اگر این پی ٹی سے باہر آجاتا ہے تو یہ بہت بڑی پیش رفت ہو گی،سوال یہ ہے کہ ایران نے اس موقع پر یہ اشارہ کیوں دیا ہے کہ اگر ہم پر اور تشدد کیا یا ہمیں دھکیلیں گے تو ہم یہ بھی سوچ سکتے ہیں،اس کا یہ مطلب ہے کہ ایران اس وقت پراعتمادہے وہ یہ سمجھتا ہے کہ اب ہم حاوی ہیں۔
اب ہم نے جنگ جیت لی ہے ،لہذا ہم اس قسم کی بات کرسکتے ہیں،اس کا باہر اثرہو گا وہ تو یہی ہو گا کہ امریکا کہے گا اچھا،ایران پر اور بمباری کریں،ایران کو یہ ہم نے نہیں کرنے دینا،ایران نے یہ بات سوچ سمجھ کر کی ہے کہ ہم ادھر بھی جاسکتے ہیں،اس کا مطلب ہے کہ ایران اپنے آپ کو اور مضبوط سمجھتا ہے ،ایران یہ سمجھتا ہے کہ سارے پتے ہمارے پاس ہیں،سارے کارڈ ہم کھیل سکتے ہیں،ایران نے ایک اور کارڈ لے لیا،ایران جنگ جیت رہا ہے ایران یہ نہیں چاہے گا کہ کوئی سیزفائر ہو،یاڈونلڈٹرمپ اس جنگ سے آسانی سے نکل جائے ،ایسا نہیں ہوگا،امریکا اگر نکلے گا تو ہار کرنکلے گا،ایران لمبی جنگ کیلئے تیار ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ ایران نے ایک اہم کارڈ کھیل دیا ہے ،کہ اب بولو،ہم یہ نہیں چاہتے کہ جنگ ختم ہو،اب ہم اپنی ٹرم پر باتیں منوائیں گے ، ایران نے ناصرف ٹرمپ کی طرف سے انیوالی 15 شرائط کو مسترد کردیا ہے بلکہ یہ کہہ رہا ہے کہ اب ہم این پی ٹی سے بھی باہر ارہے ہیں ، کر لو جو کرنا ہے ۔