آنکھ میں تکلیف پر بشریٰ بی بی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ
دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آ رہا تھا، مریضہ نے سر درد کی شکایت بھی کی پمز کے ماہر امراض چشم نے اودیات تجویز ،4ہفتے بعد دوبارہ معائنہ کی ہدایت کی
راولپنڈی (خبرنگار)اڈ یالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری ٰبی بی کے طبی معائنہ کی رپورٹ سامنے آ گئی۔ بشریٰ بی بی کا پمزہسپتال کے سربراہ شعبہ چشم ڈاکٹر محمد عارف خان نے معائنہ کیا،بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ سے دھندلا نظر آنے اور سردرد کی شکایت کی تھی، ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو مخصوص آئی ڈراپس اور ادویات تجویز کر د یں اور انہیں مطالعہ اور قریبی کام کیلئے روشن جگہ استعمال کرنے کی ہدایت کی اور چار ہفتوں بعد دوبارہ معائنہ کرانے کا کہا ۔ بشریٰ بی بی کو دائیں آنکھ میں( PVD ۔Post Vitreous Detachment) اور دور کی نظر کمزور ہونیکی تشخیص ہوئی ، ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کو باقاعد گی سے چشمہ استعمال کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔