بشریٰ بی بی کی تمام طبی رپورٹس قوم کے سامنے لا ئی جا ئیں ،پی ٹی آ ئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے سامنے آنے والی رپورٹس پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
کہ اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی کی بینائی متاثر ہونے کی اطلاعات اور پمز کے آئی سپیشلسٹ کی رپورٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انہیں ضروری طبی سہولیات سے دانستہ محروم رکھا جارہا ہے ۔ پارٹی رہنماؤں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی تمام طبی رپورٹس مکمل شفافیت کے ساتھ قوم کے سامنے پیش کی جائیں ، اگر بشریٰ بی بی کی صحت کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کے نتائج کی ذمہ داری موجودہ حکومت اور جیل انتظامیہ پر عائد ہوگی۔