پنجاب :چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

 پنجاب :چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز

پروگرام کے تحت 9سرکاری ، 15نجی ہسپتالوں میں علاج معالجہ کیا جارہا پہلے مریض کی کامیاب سرجری،پروگرام کیلئے سالانہ3ارب روپے مختص

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت صحت مند پنجاب کی جانب ایک اور اہم اقدام ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام شروع کردیا ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی منظوری کے بعد چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کردیا گیاہے ،چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت منتخب سرکاری و نجی ہسپتالوں میں علاج کی مفت فراہمی شروع ہوگئی ہے ۔ پنجاب کے 9سرکاری جبکہ 15نجی کارڈیک اداروں سے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام شروع ہوگیاہے ۔چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام پنجاب کے مستقل رہائشی ہردل کے مریض کے لئے ہے ۔چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پی آئی سی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری مکمل کر لی گئی ۔چیف منسٹرز کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت امراض قلب کے لئے سالانہ 3 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کردی گئی ہے ۔ مریم نواز شریف نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹیں 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف مقرر کر دیاہے ۔چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کی مزید معلومات کیلئے 09009 -0800ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے ۔امراض قلب کے مریض پیر تا ہفتہ صبح 8سے رات 11بجے تک فون نمبر042-99066000 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر6756390 - 0333 پر رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں