ڈی آئی جی کی لاہور قلندر کی سکیورٹی کی خلاف ورزی پر تشویش

ڈی آئی جی کی لاہور قلندر کی سکیورٹی کی خلاف ورزی پر تشویش

ہوٹل میں پی ایس ایل کی ٹیمیں سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت مقیم :رپورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر )ڈی آئی جی آپریشنز کی طرف سے چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان سپر لیگ ،پاکستان کرکٹ بورڈ کو لاہور قلندر کے کھلاڑیوں کی جانب سے سکیورٹی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی پر تشویش اظہار کیا ہے ،28مارچ کو مقامی ہوٹل میں قائم سکیورٹی پروٹوکولز کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے ، ایس پی آپریشنز، سول لائنز ڈویژن کی رپورٹ سامنے آئی ہے ۔پی سی بی کو بھجوائی جانے والی رپورٹ میں ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں پی ایس ایل کی ٹیمیں سخت سکیورٹی انتظامات کے تحت مقیم ہیں۔رات 10:35پر لاہور قلندرز کے لائزن آفیسر نے لیفٹیننٹ کرنل (ریٹائرڈ) اختر حسین، منیجر سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن، پی سی بی سے رابطہ کیا ہے ۔لائزون آفیسر نے کھلاڑی سکندر رضا کے چار رشتہ داروں کو ان کے کمرے میں جانے کی اجازت دینے کی درخواست کی۔ درخواست کو نافذ العمل سکیورٹی پروٹوکولز کے مطابق مسترد کر دیا گیا۔ ثمین رانا مالک لاہور قلندرز نے پھر سلمان نصیرسی ای او پی ایس ایل سے اسی درخواست کے ساتھ رابطہ کیا۔جسے سکیورٹی کی بنیاد پر دوبارہ مسترد کر دیا گیا۔واضح ہدایات کے باوجود تقریباً 11:05 بجے رات ی سی بی کے سکیورٹی عملے کی طرف سے رپورٹ کی گئی کہ شاہین شاہ آفریدی (ٹیم کپتان) اور سکندر رضا (کھلاڑی) نے ہدایات کو نظر انداز کیا اور ڈیوٹی پر موجود سکیورٹی اہلکاروں کی مزاحمت کے باوجود چار افراد کو کمرہ نمبر 865 (8ویں منزل) تک لے گئے جو سکندر رضا کے لیے مخصوص تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں