کسانوں کو معیاری بیجوں کیساتھ سبسڈی بھی دی جارہی : ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

کسانوں کو معیاری بیجوں کیساتھ سبسڈی  بھی دی جارہی : ایم ڈی سیڈ کارپوریشن

لاہور( این این آئی) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ صوبے میں زرعی پیداوار بڑھانے میں پنجاب سیڈ کارپوریشن کا کلیدی کردار ہے۔

کسانوں کو معیاری بیجوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سبسڈی بھی دی جارہی ہے ،وزیر زراعت اور سیکرٹری زراعت کی قیادت میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے زرعی شعبے کی بہتری کے وژن پر جامع حکمت عملی کے تحت کام جاری ہے ۔اپنے بیان میں ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن نوید شہزاد مرزا نے کہا کہ معیاری بیجوں کے استعمال سے مختلف اجناس کی پیداوار میں اضافہ دیکھا جارہاہے جو ادارے کی بڑی کامیابی ہے ۔ بیجوں کے شعبے کی ترقی کیلئے مختلف اصلاحات پر بھی کام جاری ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں