برطانیہ کے ڈی جی خارجہ کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ سطح ملاقاتیں

برطانیہ کے ڈی جی خارجہ کا دورہ اسلام آباد، اعلیٰ سطح ملاقاتیں

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام فورسز کی قربانیوں کی تعریف

 اسلام آباد (دنیا نیوز )برطانیہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقیاتی امور ایڈ لیویلن نے اسلام آباد کا دورہ کیا۔برطانوی ڈائریکٹر جنرل نے اعلیٰ سطح  ملاقاتیں کیں، برطانوی ڈائریکٹر جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لئے برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، شہری تنصیبات پر حملے روکنے کے لئے برطانیہ کے مطالبے کے اعادہ کیا گیا۔ایڈ لیویلن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیوں کی تعریف کی اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ،برطانوی ڈائریکٹر جنرل ایڈ لیویلن نے پاکستان کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کے لئے برطانیہ کی حمایت کا بھی اعادہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں