طالبان رجیم، فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بارپھربے نقاب
بھارت مذموم جغرافیائی ، علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا طالبان نے شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا، آسٹریلوی جریدہ
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) طالبان رجیم کی دہشت گرد گروہوں کی پشت پناہی نا صرف افغانستان بلکہ خطے بھر کیلئے سکیورٹی چیلنج بن چکی ، بین الاقوامی جریدے نے بھی افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج (ٹی ٹی پی) کے بھیانک گٹھ جوڑ کو دنیا کے سامنے آشکار کر دیا،آسٹریلوی جریدے کے مطابق طالبان رجیم نے افغانستان پرقبضہ کے بعد شر پسند مسلح جتھوں کو حکومتی فورس کا حصہ بنالیا ہے ۔ جریدے کے مطابق بھارت اپنے مذموم جغرافیائی اور علاقائی مفادات کیلئے طالبان کی پشت پناہی کررہا ہے ۔آسٹریلوی جریدے کے مطابق فتنہ الخوارج افغان طالبان کے نام نہاد سیاسی نظام کو پاکستان پر بھی مسلط کرنا چاہتا ہیں، طالبان رجیم نے فتنہ الخوارج کو افغان سرزمین سے پاکستان پر حملے کرنے کی چھوٹ بھی دے رکھی ہے ۔ماہرین کے مطابق افغان طالبان اپنے بھارتی آقائوں کی سرپرستی میں اپنا ناجائز تسلط قائم رکھنے کیلئے دہشت گرد تنظیموں کی سہولت کاری کررہے ہیں ۔