خطے میں پاکستان کا اہم کردار

خطے میں پاکستان کا اہم کردار

کراچی (سٹاف رپور ٹر )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گرین پاسپورٹ کی عزت کے بہت سے لوگ دعویدار تھے تاہم بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد دنیا بھر میں گرین پاسپورٹ کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔۔۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں پاکستان کا اہم کردار ہے اور بھارتی وزیر خارجہ غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں۔ کراچی میں منعقدہ تقریب میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کامیابی کا سہرا قومی یکجہتی، وفاقی حکومت اور پاک افواج کی کاوشوں کو جاتا ہے ۔مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں سینئر وزیر نے کہا کہ تمام حکومتیں اس مسئلے پر غور کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں