عید الفطر چاند کا اعلان شہادتوں کی بنیاد پر جلد کیا جائے :ہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ

عید الفطر چاند کا اعلان شہادتوں کی بنیاد پر جلد کیا جائے :ہائیکورٹ کاتحریری فیصلہ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ عید الفطر کے چاند کا اعلان شہادتوں کی بنیاد پر قانون کے مطابق جلد از جلد کیا جائے۔

چاند کے اعلان کے بعد مارکیٹس میں امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی تحفظ کیلئے مناسب اور ضروری اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے شہری عبداللہ شفیق کی درخواست میں ہدایات پر مبنی تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں