زرداری، نواز شریف توشہ خانہ کیس 6 سال سے زیر التوا
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )سپیشل عدالت سینٹرل ہمایوں دلاور کی عدالت میں زیر سماعت آصف زرداری ، نواز شریف و دیگر کے خلاف 6 سال سے زیر التوا توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں17 پیشیوں کے بعد بھی کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
احتساب عدالت سے ایف آئی اے عدالت آنے کے 16 ماہ بعد بھی کیس آگے نہ بڑھ سکا،ایف آئی اے کی جانب سے چالان کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع نہ کروائی جا سکی، عدالت نے سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی 2 جون تک ملتوی کردی۔ 12 دسمبر 2024 کو نیب کورٹ نے کیس سپیشل جج سینٹرل کو ٹرانسفر کیا تھا،سپیشل عدالت سینٹرل میں مجموعی طور پر 17 سماعتیں بغیر پیشرفت ملتوی ہوچکیں، 2020 سے 2024 تک چار سال میں کیس کی 60 سماعتیں نیب عدالتوں میں ہوئیں، کیس نیب ترامیم کے باعث سپیشل جج سینٹرل کو منتقل کیا گیا تھا۔