ازبک ایئرلائن کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنیکا فیصلہ

ازبک ایئرلائن کا پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنیکا فیصلہ

لاہور (نیوز رپورٹر )ازبک ایئرلائن سینٹرم ایئر نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

ایئرلائن کے مطابق تاشقند سے لاہور کے لیے براہ راست پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔سینٹرم ایئر ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی، جو منگل اور جمعہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلی پرواز 21 اپریل کو روانہ کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں