ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو عہدے سے ہٹا دیا

ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی  کو عہدے سے ہٹا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اٹارنی جنرل پام بانڈی کو عہدے سے ہٹا دیا۔امریکی نیوز چینل سی این این کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ گزشتہ چند دنوں سے پام بانڈی کو عہدے سے ہٹانے پر غور کر رہے تھے۔

بدھ کے روز دونوں کے درمیان ہونے والی ایک اہم ملاقات کو سخت اور فیصلہ کن قرار دیا گیا، جس میں ٹرمپ نے واضح اشارہ دیا کہ وہ جلد انہیں تبدیل کرنے والے ہیں۔پام بانڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کی جگہ عارضی طور پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں