مہنگا پٹرول ڈیزل قبول نہیں:امیر جماعت اسلامی،آج احتجاج
ملک بھر میں احتجاجی تحریک شروع کر رہے ، نوجوان ساتھ دیں:حافظ نعیم اشر افیہ اور حکومتی وزیروں و مشیروں کی مراعات کم کی جائیں:سراج الحق
لاہور(سیاسی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں وحشیانہ اضافہ قبول نہیں، آج سے ہی پورے ملک میں احتجاج تحریک کا آغاز کررہے ہیں، نوجوان ہمارا ساتھ دیں، فلسطینیوں کیلئے سزائے موت بدترین دہشتگردی ہے، اسلامی دنیا آنکھیں کھولے ، اسرائیل کی جارحیت روکنے کیلئے اقدامات کریں۔جماعت اسلامی نے آج مال روڈ پر ڈیڑھ بجے احتجاج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت کو یہ فیصلہ واپس لینا ہو گا ۔جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ناقابل قبول ہے ۔ مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اشر افیہ اور حکومتی وزیروں و مشیروں کی مراعات کم کی جائیں۔