28ویں ترمیم قیاس آرائی ، NFCپر کٹ لگنے نہیں دینگے :پی پی
صوبائی خودمختاری پر کوئی سمجھو تا نہیں کیا جائیگا ، ترجمان پی پی شازیہ مری کی گفتگو
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی نے 28ویں آئینی ترمیم بارے بیانات کو محض قیاس آرائی قرار دے دیا، اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ28ویں ترمیم سے متعلق پیپلز پارٹی سے وزیراعظم اور حکومت نے کوئی بات نہیں کی، ترجمان پی پی پی شازیہ مری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت نے 28ویں آئینی ترمیم سے متعلق پیپلزپارٹی سے کوئی بات کی نہ ہی اس حوالے کوئی انفارمیشن شیئرکی، 28ویں ترمیم سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی این ایف سی پر کٹ نہیں لگنے د ے گی نہ ہی صوبائی خودمختاری پر بھی کوئی سمجھو تا کیا جائیگا۔