LCLکارگو ہینڈلنگ کی منظوری دی جا رہی:وزیر بحری امور
رو رو جہازوں کے ذریعے گاڑیوں کی آمد کی بھی اجازت ہوگی:جنید انوار یہ پاکستان کا علاقائی ٹرانس شپمنٹ مرکز بننے کیلئے اہم قدم:اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر بحری امور جنید انوار چودھری نے بلک اور بریک بلک ٹرانس شپمنٹ کی اجازت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ٹرانس شپمنٹ نظام کے تحت پہلی بار ایل سی ایل کارگو ہینڈلنگ کی منظوری دی جا رہی ہے ۔ رورو جہازوں کے ذریعے گاڑیوں اور ایس یو ویز کی آمد کی اجازت ہوگی۔ جنید انوار چودھری کی زیر صدارت درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اہم فیصلے کیے گئے ۔ وزیر نے کہا نئی پالیسی وسطی ایشیائی ممالک کے لیے ٹرانزٹ کارگو کی سہولت فراہم کرے گی اور پاکستان کی بندرگاہوں میں تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے ۔ یہ پاکستان کو ریجنل ٹرانس شپمنٹ مرکز بنانے کی جانب اہم قدم ہے ۔