کچہ آپریشن، ایک کروڑ سر کی قیمت والا ڈاکو سرنڈر

کچہ آپریشن، ایک کروڑ سر  کی قیمت والا ڈاکو سرنڈر

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کچہ میں پولیس کی ملٹری انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے خطرناک ڈاکو گورا عمرانی نے اپنے ساتھی فاروق عمرانی سمیت ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اغواء برائے تاوان سمیت سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور عرصہ دراز سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سموں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچہ میں قیام امن کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آخری ڈاکو کے ہتھیار ڈالنے تک کچہ آپریشن بلا تعطل جاری رہے گا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں