توشہ خانہ ون ، عمران اور بشری بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا
اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت توشہ خانہ ون کیس میں اپیلیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دائر کردی گئیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی اور بشری بی بی کی جانب سے متفرق درخواستیں دائر کیں، جن میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں 31 جنوری 2024 کو سزائیں ہوئیں،سزا کے خلاف اپیلیں ابھی تک ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں ،درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں۔