2028تک اسلام آباد سمیت 5 شہروں میں 5 جی کا آغاز

2028تک اسلام آباد سمیت 5 شہروں میں 5 جی کا آغاز

ملک میں 2035تک 40شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف کمپنیوں پر ہرسال فورجی، فائیو جی کی ایک ہزار سائٹس لازم:روڈ میپ جاری

اسلام آباد (این این آئی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کے حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 10سال کے دوران 4مراحل میں 5Gکا نفاذ مکمل کیا جائیگا۔ پہلے مرحلے میں 2028تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا۔ حکام کے مطابق پاکستان میں فائیو جی سروس کے نفاذ سے متعلق روڈمیپ پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔ ملک میں 2035تک 40شہروں میں فائیو جی سروس کی فراہمی کا ہدف رکھا گیاہے ۔

پہلے مرحلے میں 2028 تک اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 5جی کا آغاز ہوگا ۔دوسرے مرحلے میں 2028 سے 2030 تک 10 شہروں میں 5 جی کی توسیع ہو گی، تیسرے مرحلہ میں 2030 سے 2032 تک مزید 10 شہروں میں 5جی کا پھیلاؤ ہو گا۔ دوسرے اور تیسرے مراحل کے دوران ہر صوبے سے کم از کم 2 شہروں میں فائیو جی کو توسیع ملے گی ۔ چوتھے مرحلہ میں 2032 سے 2035 تک مزید 15 شہروں میں 5جی کا پھیلاؤ ہوگا۔ حکام کے مطابق موبائل کمپنیوں کے لیے ہرسال فورجی اور فائیو جی کی ایک ہزار سائٹس قائم کرنا لازم ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں