محکمہ آبپاشی میں سینکڑوں بوگس ملازمین کی بھرتی کا انکشاف

محکمہ آبپاشی میں سینکڑوں بوگس ملازمین کی بھرتی کا انکشاف

تنخواہوں کی ادائیگی سے قومی خزانے کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان پی اے سی کی کارروائی کی ہدایت ،داخلی انکوائری مکمل،معاملہ نیب کے سپرد

لاہور (آن لائن)محکمہ آبپاشی پنجاب میں سینکڑوں بوگس ملازمین کی بھرتی کا انکشاف ،تنخواہوں کی ادائیگی کی مد میں قومی خزانے کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق دورحکومت میں محکمہ آبپاشی میں میرٹ کے برعکس سینکڑوں بوگس ملازمین کو بھر تی کیا گیا، گھوسٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی سے قومی خزانے کو 8 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔اس معاملے کو نیب کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون نے متعلقہ ملازمین اور افسروں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی افتخار چھچھر نے تحقیقات تیز کرنے کی ہدایت بھی  جاری کی ہے ۔محکمہ آبپاشی نے بھی داخلی انکوائری مکمل کر لی اور بوگس بھرتیاں کرنے والے افسرو اہلکار کارروائی کی زد میں ہیں۔سیکرٹری آبپاشی واصف خورشید نے بتایا کہ معاملے کی مزید چھان بین جاری،مکمل حقائق سامنے لانے کیلئے ہر پہلو پر غور کیا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں