سپریم کورٹ:باپ کے قاتل بیٹے کی سزا معافی کیس کا فیصلہ 8اپریل کو سنایا جائیگا

سپریم کورٹ:باپ کے قاتل بیٹے کی سزا  معافی کیس کا فیصلہ 8اپریل کو سنایا جائیگا

اسلام آباد (آن لائن)سپریم کورٹ باپ کو قتل کرنے والے بیٹے محمد صفدر کی سزا معافی کے کیس میں اہم ترین فیصلہ 8اپریل کوسنائے گی۔

 سابقہ سماعت پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے تھے کہ ہم ایسا فیصلہ دیں گے جو پاکستان ہلا کر رکھ دے گا، باپ کو مارنے والے کو 24 سال قید بھی کم ہے ۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ اس کیس میں صلح ہوچکی، رپورٹ جمع کرا دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں