سہیل اشرف چیئرمین سی ڈی اے تعینات، چارج سنبھال لیا

سہیل اشرف چیئرمین سی ڈی اے تعینات، چارج سنبھال لیا

بورڈ ممبرز سمیت سینئر افسروں سے ملاقات، کارکردگی و منصوبوں پر تبادلہ خیال انتظامی امور، سروس ڈلیوری بہتر، ترقیاتی کام بروقت مکمل کیے جائیں:ہدایات

اسلام آباد (ایس ایم زمان، خصوصی رپورٹر) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف کو کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نیا چیئرمین تعینات کیا ہے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر سہیل اشرف چیف کمشنر اسلام آباد خدمات انجام دے رہے ہیں اب سی ڈی اے آرڈیننس 1960 کے تحت فوری طور پر چیئرمین سی ڈی اے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔ دریں اثنا چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نے اپنے عہدہ کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔

انہوں نے بورڈ ممبرز سمیت سینئر افسروں سے ملاقات کی جس دوران ادارے کی مجموعی کارکردگی، انتظامی امور اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے کو ادارے کے انتظامی ڈھانچے ، شہر میں جاری سکیموں، انفراسٹرکچر کی بہتری، عوامی سہولیات کی فراہمی اور دیگر اہم منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر بریف کیا گیا۔ سہیل اشرف نے کہا کہ تمام منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے ، سی ڈی اے کے انتظامی امور میں بہتری کیلئے مؤثر اقدامات اور سروس ڈلیوری کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں