کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگایا جارہا، مراد شاہ
کراچی (آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاؤن سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا مجھے حیرت ہے بغیرتصدیق خبریں چلا دیتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ فی الحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مجھے حیرت ہے بغیر تصدیق ایسی خبریں چلا دی جاتی ہیں، صوبے میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لگایا جا رہا۔ وزیراعلیٰ نے کہا وفاقی حکومت کو آگاہ کر دیا ہے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔