9اپریل کو لیاقت باغ جلسے کی اجازت دی جائے ، سہیل آفریدی

9اپریل کو لیاقت باغ جلسے کی اجازت دی جائے ، سہیل آفریدی

صبح 11 بجے پشاورسے نکلیں گے ، بارش ہو، گرمی ہو یا سردی ہم ضرور پہنچیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخو ا سہیل آفریدی نے کہا ہے پرامن جلسہ ہمارا حق ہے ، 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کی اجازت دی جائے، اگر این او سی نہ ملا تو پورے ملک کو جلسہ گاہ بنا دیں گے ،جہاں روگا گیا وہیں احتجاجی جلسہ ہوگا۔ دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ 9 اپریل کوصبح 11 بجے پشاورسے راولپنڈی کیلئے نکلیں گے ، راستے میں دیگر اضلاع کے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے ، بارش ہو، گرمی ہو یا سردی ہم ضرور پہنچیں گے ۔جنید اکبر کا کہناتھا کہ ہم نے لیاقت باغ میں جلسے کیلئے درخواست دی ہے ، فیصلہ کیا ہے کہ اجازت ملے یا نہ ملے جلسہ ضرور کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں