فیشن شو،انسانوں کے ساتھ روبوٹس کی بھی کیٹ واک
سیئول (نیٹ نیوز)جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک غیر معمولی فیشن شو منعقد کیا گیا جس نے حاضرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی، اس شو میں نہ صرف ماڈلز نے ریمپ پر واک کی ۔۔۔
بلکہ جدید ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹس نے بھی کیٹ واک میں حصہ لیا۔ منتظمین کے مطابق اس فیشن شو کا مقصد روایتی فیشن کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوڑ کر ثقافتی جدت کو فروغ دینا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ روبوٹس کی شمولیت اس بات کی علامت ہے کہ مستقبل میں فیشن اور ٹیکنالوجی ایک دوسرے کے مزید قریب آ جائیں گے ۔ شو کے دوران روبوٹس نے انسان ماڈلز کے ساتھ ہم آہنگ انداز میں ریمپ پر واک کی، جسے دیکھ کر حاضرین حیران اور محظوظ ہوئے ، اس منفرد تجربے کو فیشن انڈسٹری میں ایک نئے رجحان کی ابتدا قرار دیا جا رہا ہے ۔